حیدرآباد۔22نومبر(اعتماد نیوز) 8دسمبر سے تلنگانہ ریاست میں وائی ایس آر
کانگریس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے اس پارٹی کے سینئر لیڈر اور صدر
وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن شرمیلا یاترا کرینگی۔ چنانچہ یہ یاترا
آنجہانی وائی ایس راج
شیکھر ریڈی کی موت کے بعد دلبرداشتہ ہوکر خود کشی
کرنے وائے 16 افراد کے افراد خاندان کو پرسہ دینے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ یہ
یاترا ضلع محبوب نگر سے شروع ہوگا اور تقریبا 5دن تک شرمیلا محبوب نگر میں
رہ کر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کریگی۔